قومی ٹیم نے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارت 268 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود،انگلیڈ کی ٹیم 263 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن ، پاکستان 259 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن اور جنوبی افریقہ نے258 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
ICC Cricket
لاہور (تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 اکتوبر 2022ء )
کو آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان نیوزی لینڈ سہہ ملکی
سیریز میں دو میچز کی جیت کو اپنے نام کر کے اپنے پوائنٹس میں اضافہ حاصل کیا جس
کے نتیجہ میں آئی سی سی نے پاکستان کے پوائنٹس میں اضافہ کرتے ہوئے رینکنگ میں بھی
اضافہ کر دیا ۔
واضح رہے اس سے پہلے تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی ٹیم
موجود تھی جس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی ٹیم نے تیسرے نمبر پر جگہ بنالی اور
اب مزید پاکستانی ٹیم کو اچھی پرفارمنس دیکھاتے ہوئے کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی
ٹیم مستقبل میں اور اچھے پوائنٹس کے ساتھ مزید اچھی پوزیشن حاصل کرے۔
Tags
Cricket