پریانکاچوپڑا نےسو شل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بناحجاب ویڈیو بنانے والی لڑکی کو قتل کرنے پر ایران میں احتجاج میں حصہ لینے والی خواتین کے حق میں حمایت کیوں کی ؟
Priyanka Chopra |
ممبئی (تازہ ترین انٹرنیٹ نیوز کے مطابق12اکتوبر،2022 ء)کو پریانکا چوپڑا کے متعلق خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لڑکی کے بغیر حجاب ویڈیو اپلوڈ کرنے پر اسےجان سے مار دیا گیا اور ابھی ایران میں خواتین کا بڑی تعداد میں احتجاج ہو رہا ہے ۔
پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایران میں ہونے والے احتجاج میں حصہ لینے والی خواتین کی حمایت کی اور اپنے مداحوں پر بھی زور دیا کہ ایرانی عوام کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں۔
سوشل میڈیا پر بھارتی عوام میں کافی غصہ پایا گیا اور انہوں نے شدید مزحمت کر تے ہوئےاسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کہ جب ہمارے ملک میں اس طرح کا کوئی ہنگامہ ہوتا ہے تو تب آپ کہاں ہوتی ہیں تب احتجاج کیوں نہیں کرتی یہ سب آپ اپنی سہولت کے لیے کرتی ہیں ۔ شہریوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت آپ خاموش رہتی ہیں جب ہمارے ملک میں کوئی اسطرح کا واقع رونما ہو جاتا ہےشہریوں نے پریانکا چوپڑا کے اس رویے کو منافقانہ رویہ کر اردے دیا۔